ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / گورنر راج نافذ نہیں کیا ،تو نام واپس لے لیں گے:میر

گورنر راج نافذ نہیں کیا ،تو نام واپس لے لیں گے:میر

Tue, 11 Apr 2017 20:17:24  SO Admin   S.O. News Service

جموں، 11؍اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )جنوبی کشمیر کی اننت ناگ پارلیمانی سیٹ کے لیے کانگریس اور این سی کے مشترکہ امیدوار غلام احمد میر نے منگل کو کہا کہ اگر ریاست میں گورنر راج نافذ نہیں کیا گیا ،تو وہ اپنا نام واپس لے لیں گے۔میر نے پیر کو اننت ناگ پارلیمانی حلقہ میں انتخابات ملتوی کئے جانے کی مخالفت کی تھی۔اننت ناگ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میر نے کہا کہ پی ڈی پی کی قیادت والی حکومت کے ضمنی انتخابات کے لیے پرامن ماحول مہیا کروانے میں ناکامی سے وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی ناکامی ثابت ہوتی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ میر منگل کو اسی علاقے کے متعلقہ الیکشن افسر کو ایک میمورنڈم بھی سونپیں گے۔غورطلب ہے کہ الیکشن کمیشن نے اننت ناگ پارلیمانی حلقہ کے ضمنی انتخاب کو 25؍مئی تک ملتوی کر دیا ہے۔


Share: